پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ کل لاہور میں ہوگا، خصوصی مہمان کون ہوں گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کوپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ کل دیکھنے کیلئے خصوصی دعوت دی ہے۔
140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے، میچ کے دوران ان بے سہارا و یتیم بچوں کی مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لئے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئی ہیں، پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کرتے ہوئے بچوں کے لئے ٹکٹس مہیا کیں۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔
واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ملتوی ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی، اس طرح سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں