بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو کھانا کیوں کھایا؟عطا تارڑ نے سوال اٹھا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو آپ نے کھانا کیوں کھایا؟، پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد کی بہترین نجی میڈیکل سہولت سے بشریٰ بی بی نے استفادہ کیا، اسلام آباد کے بہترین اسپتال میں بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے اور بہترین ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا، بشریٰ بی بی کی ای سی جی بھی کلیئر ہے ڈاکٹرز نے مسکولر پین بتایا ہے، بلڈ رپورٹس میں زہر کے آثار واضح آجاتے ہیں، یہ شوکت خانم میں اپنی مرضی کی ٹیسٹ رپورٹس بنوالیتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں