کراچی، ماں باپ نے بیٹی کا ریپ کرنیوالے ملزم کو گولیاں مار دیں

 ماں باپ نے بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والےملزم کو گولیاں مار دیں،ملزم کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا ، جہاں باسط نامی نوجوان کو لڑکی کے والدین نے بلایا ، متاثرہ لڑکی کے والد نے باسط کو گفتگو میں مصروف کیا، پیچھے سےماں نےباسط کو گولی ماری اور بعد میں والد نے گولیاں برسادیں۔ملزم باسط کو ایک گولی پیٹ میں جبکہ دوسری گولی کمر میں لگی ۔مومن آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں