لوئر دیر، سعودی خاتون 22 سالہ نوجوان سمیت لاپتہ ہوگئی ، اعلیٰ حکام میں کھلبلی

 سعودی عرب سے لوئر دیر آنیوالی 37 سالہ خاتون 22 سالہ نوجوان احد سمیت لاپتہ ہوگئی ہے، سعودی حکومت نے  خاتون کی بازیابی کے لیےپاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعدوزیر اعظم شہباز شریف نے خاتون کی فوری بازیابی کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے خیبر پختون خوا کے علاقے خاراڑی دیر لوئر دوست کے ہاں آئی ہوئی 37 سالہ خاتون اپنے دوست سمیت لاپتہ ہوگئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ 37 سالہ سعودی خاتون بینک میں آفیسر ہے، دیر لوئر کا 22 سالہ احد نامی نوجوان خاتون کے ساتھ ڈرائیور تھا، سعودی خاتون 25 رمضان المبارک کو دیر لوئر آئی تھی تاحال وہ ڈرائیور سمیت لاپتہ ہے، سعودی عرب حکومت نے پاکستانی حکومت سے خاتون کا سراغ لگانے کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں