مریم نواز نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے 11 قوانین، رولز اور آرڈیننس میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی، صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہیں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی، صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے جبکہ ڈی جی بھی تعینات ہو گا، ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی میں ڈپٹی کمشنر جبکہ تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اے سی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں