سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل سے انکار ،وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا ءکے خلاف قانونی کارروائی کافیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے  مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل سے وفاقی کابینہ کے انکار پر تحریک انصاف نے قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات  فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ  وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکاء، ایجنڈے  اور کارروائی  کے علاوہ کئے گئے  فیصلوں کی تفصیلات  بھی فراہم کی جائیں۔

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کے فیصلے کو مسترد کرنے کے فیصلے کو  پارلیمنٹ کی قرارداد سے متصادم قرار دیا تھا۔

وفاقی وزرا ءنے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی فیصلہ ہے لہٰذا کابینہ اسے مسترد کرتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں