ویسٹ انڈین آل رائونڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا

 ویسٹ انڈین آل رائونڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی کو مسترد کر دیا۔

سنیل نارائن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خوشی ہے لوگ ورلڈ کپ کے لیے میری ریٹائرمنٹ کی واپسی کی خواہش ظاہر کرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنا فیصلہ کر چکا ہوں، ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا۔اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان راومن پاول نے سنیل نارائن کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات کی تھی۔

واضح رہے کہ سنیل نارائن آئی پی ایل میں شاندار  آل رائونڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں