عدالت نے علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا 

عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف دعائیہ تقریب پر درج مقدمے میں عدالت نےعبوری ضمانت  25 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیہ تقریب پر درج مقدمے کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سنے۔دوران سماعت علیمہ خان نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا تھا، ہم دعا کررہے تھے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا ۔ عمران خان کے خلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ہیں، سب ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں