نارووال میں دلہا والوں نے موبائل فون، نوٹوں اور دیگر تحائف کی بارش کردی

نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں بارات میں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے موبائل فون، نوٹوں، سوٹوں اور لاکھوں روپے کے دیگر تحائف کی بارش کردی۔
نارووال کے محلہ عباس نگر سے بارات بینڈ باجوں کے ساتھ صدیق پورہ پہنچی تو دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے دلہن کے مکان کی چھت پر چڑھ کر موبائل فونز، سوٹوں اور نوٹوں کی بارش کردی، اس دوران لاکھوں روپے مالیت کے نوٹ لٹائے گئے۔دوسری جانب شادی میں شریک مہمانوں سمیت دیگر شہریوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مخصوص جال سے تحائف لوٹے

اپنا تبصرہ بھیجیں