ملائیشیاء میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، خوفناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق

ملائیشیا میں تربیتی مشق کے دوران نیوی کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس میں سوار 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رائل ملائیشین نیوی کی تربیتی مشق کے موقع پر دو ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کررہے تھے کہ اس دوران ایک ہیلی کاپٹر کے پر نزدیک موجود دوسرے ہیلی کاپٹر کے روٹر میں جاپھنسے جس سے دونوں ہیلی کاپٹر زمین پر آگرے۔مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق نیوی بیس میں صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں