دوستوں کا مذاق مہنگا پڑگیا ، ڈکیت بتا کر تصاویر وائرل کردیں 

دوستوں کے مذاق نے معصوم نوجوان کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں دوستوں نے سوشل میڈیا پر مذاق مذاق میں دوست کو ڈکیت بتا کر تصاویر وائرل کردیں لیکن دوستوں کے کھیل سے 20 سالہ عبدالباسط شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگیا۔عبدالباسط کا کہنا ہے کہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد گھر سے نکلنا چھوڑ دیا، قتل کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں اور گھر سے باہر منہ چھپا کر نکلنا پڑرہا ہے۔عبدالباسط نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے اور پولیس کو معاملے کی شکایت کی جس پرپولیس نے دوستوں کو تھانے بلوا کر معافی منگوائی۔اس حوالے سے دوستوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ مذاق اتنا سنگین ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں