ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کےجعلی بینک گارنٹی کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے71کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی جعلی بینک گارنٹی کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر)ظفر اقبال نے پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک روڈ ہا ؤسنگ سکیم اسلام آ باد غلام فرید شیخ کو چارج شیٹ جاری کردی۔ جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے معاملے کی باضابطہ انکوائری کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی ہے۔ چیف انجینئر کرنل (ر) امتیاز الحق خٹک کو کمیٹی کا چیئر مین اور ڈائریکٹر لا باسط خان کو ممبر مقرر کیا گیا ہے، چارج شیٹ فیڈر ل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایمپلائز ریگولیشنز 2020 کے تحت جاری کی گئی ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 9مئی 2023 کو 716 ملین روپے کی بینک گارنٹی وصول کی جو کورنگ لیٹر کے بغیر تھی۔ بینک گارنٹی مقررہ فارمیٹ کے مطابق نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں