بل گیٹس کے بعد ان کی سابق اہلیہ نے بھی مبینہ طور پر منگنی کر لی

بل گیٹس کے بعد ان کی سابق اہلیہ ملنڈا فرنچ گیٹس نے بھی مبینہ طور پر منگنی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق بل گیٹس اور ملنڈا کی 2021ء میں طلاق ہوئی اور گزشتہ سال بل گیٹس کی پائولا ہرڈ کے ساتھ ملاقاتوں کی خبر سامنے آئی اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ دونوں نے منگنی بھی کر لی ہے۔ 
کچھ وقت سے ملنڈا کی بھی سابق فوکس رپورٹر جون ڈو پرے کے ساتھ ملاقاتوں کی خبریں سامنے آ رہی تھیں اور گزشتہ روز طلاق کے بعد پہلی بار ملنڈا کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی گئی ہے۔59سالہ ملنڈا ایک پرائیویٹ ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیویارک پہنچیں جب ان کے ہاتھ میں ہیرے کی ایک بڑے سائز کی انگوٹھی دیکھی گئی۔واضح رہے کہ ملنڈا فرنچ کی طرف سے جون ڈوپرے کے ساتھ اپنے تعلق کا تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں