اسلام آباد( آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی ، ذرائع کاکہناہے کہ حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے ۔