پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا

 پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے بابر اعظم کو کار کا تحفہ دیدیا۔

بابر اعظم نےپی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں سنچری بنائی تو جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ پاکستان میں بنائی جانے والی ایم جی کار کو سب سے پہلے ڈرائیو کرنے کا موقع انہیں دیا جائے گا۔ پیر کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے بابر اعظم کو کار کی چابی دے دی۔ یاد رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں