ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے معاملے میں اہم پیشرفت 

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم میر حسن اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کن وجوہات پر ملزم کی ضمانت مسترد کی جائے۔ ریلوے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کا میڈیکل کرانا ہے، کیس کی تحقیقات کرنی ہے۔

ملزم میر حسن کے وکیل نے کہا کہ آج وکالت نامہ جمع کرایا ہے، اگلی سماعت پر دلائل دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں