کراچی سے گرفتار منشیات فروش کا روزانہ 60 لاکھ روپے تک کی منشیات فروخت کرنےکا انکشاف

کراچی کے علاقے بغدادی سے گرفتار  منشیات  ڈیلر  ریاست عرف جدگان نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے اڈے سے  روزانہ  50 سے 60 لاکھ روپے کی منشیات فروخت ہوتی ہے۔پولیس نے بغدادی سے چند روز قبل گرفتار منشیات ڈیلر  ریاست عرف جدگال کی تفتیشی رپورٹ جاری کردی  ہےمنشیات فروش نے بیان میں انکشاف کیا کہ  اس  کے اڈے پر  روزانہ کی  بنیاد  پر 50 سے 60 لاکھ روپے کی منشیات فروخت ہوتی ہے، اس کا بھائی عابد بڑے پیمانے پر منشیات کا کاروبار کرتا ہے، عابدپاک کالونی کے مختلف اڈوں  پر چرس اور آئس فروخت کرتا ہے، وہ منشیات ایران اور دیگر ممالک سے اسمگل کرکے لاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں