چکوال، مل کے ٹینک میں گر کر 4 مزدور جاں بحق

 چکوال میں مل میں کام کرنے والے 4 مزدور ٹینک میں گرگئے، دم گھٹنے سے چاروں مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق واقعہ منوال روڈ پر  پیپر مل میں پیش آیا، 4 مزدورکام کرتے ہوئےگہرے ٹینک میں گرگئے۔جیو نیوز کے مطابق  2 گھنٹے ریسکیو آپریشن کرکے چاروں مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، تمام مزدوروں کی موت زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں