تنازع حل:نئے آئی جی اسلام آباد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ 
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے نوٹیفیکشن جاری ہونے کے 22 دن بعد عہدے کا چارج سنبھالا، ان کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔ دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا کامران فیصل کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے کامران فیصل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ علی ناصر رضوی کے آئی جی تعینات ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع تھا جس میں پنجاب حکومت نے اہم افسران وفاق کو دینے سے معذرت کرلی تھی اور آئی جی اسلام آباد کیلئے نامزد افسر کو ریلیو کرنے سے انکار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں