غزہ: اجتماعی قبر سے مزید 130 شہداء کی لاشیں برآمد، مجموعی تعداد 180 ہوگئی

غزہ کے شہر خان یونس کے نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 شہدا ءکی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد شہدا ءکی مجموعی تعداد 180 ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق غزہ کے شہر خان یونس کے نصر میڈیکل کیمپ میں کل فلسطینی سول ڈیفنس نے ایک اجتماعی قبر دریافت کی تھی جس سے ابتدائی طور پر 50 شہدا ءکی لاشیں نکالی گئی تھیں اور مزید لاشوں کی تلاش جاری تھی۔ رپورٹس کے مطابق اجتماعی قبر اسرائیلی فوج کے 7 اپریل کو خان یونس شہر سے نکل جانے کے بعد دریافت ہوئی، شہر کا زیادہ تر حصہ اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری اور حملوں کے نتیجے میں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ہ نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد شہدا ءکی مجموعی تعداد 180 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی غزہ کے الشفا ءہسپتال کے سامنے سے ایک ہی ہفتے میں دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں، دونوں اجتماعی قبروں سے 39 افراد کی لاشیں ملی تھیں جبکہ ان میں سے 30 لاشیں ہاتھ پیر بندھی اور تشدد زدہ تھیں۔ فلسطینی حکام نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں بھی ایک اجتماعی قبر دریافت کی تھی جس میں 20 لاشیں دفنائی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں