مسلم لیگ( ن) کے قائد  نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول سامنے آگیا

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ( ن) کے قائد  نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول سامنے آگیا۔واضح رہے کہ سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو  کیا ہے۔ نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے جس کے لیے سابق وزیر اعظم  11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ جدہ پہنچیں گے۔نوازشریف3 دن مکہ اور جدہ میں قیام کریں گے اس کے بعد  15 اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پرحاضری کے بعد پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے جدہ پہنچیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں