دوسرا ون ڈے: پاکستان ویمن ٹیم کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ویمن ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ڈیانا بیگ اور نشرح سندھو کو ڈراپ کر کے صدف شمس اور امِ ہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔قومی ٹیم کی اوپنر منیبہ علی کے جلد آو¿ٹ ہونے کے بعد سدرا امین اور بسمہ معروف نے شانداد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔سدرا امین نے 70 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی سکور کی، وہ ریورس سوئپ کرتے ہوئے ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوئیں جبکہ بسمہ معروف بھی کچھ دیر مزاحمت کے بعد کیچ دے بیٹھیں، انہوں نے 3 چوکوں کے ساتھ 65 رنز سکور کئے۔علاوہ ازیں نجیہہ علوی 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ قومی ٹیم کو ایکسٹرا کے 30 رنز حاصل ہوئے۔ویسٹ انڈیز ویمن کی کریشمہ ریمھارک اور شینلے ہینری نے تین تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔یہ سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں