پولیس وین میں اسلحہ سمگلنگ کا الزام:صوبائی مشیر بابل خان بھیو کا مستعفی ہونے کا اعلان

جیکب آباد اسلحہ برآمدگی کیس میں صوبائی مشیر بابل خان بھیو  نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

صاف و شفاف انکوائری کیلئے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں، سندھ حکومت سے درخواست ہے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے۔

بابل خان بھیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے درخواست ہے استعفیٰ فوری منظور کر کے انکوائری شروع کرائیں اور انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں