گھوٹکی میں پسندکی شادی کے لیےگھر چھوڑنے والی لڑکی گھر واپسی پر قتل کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی صغراں مہر کی واپسی کے لیے مبینہ طور پر اس کے دوست جمشید شیخ کی دو بہنوں کو اغوا کیا گیا تھا۔
بہنوں کے اغوا کے دباؤ میں آکر جمشید نے صغراں کو اس کے گھر واپس جانے دیا۔ اس ساری کارروائی کو مبینہ طور پر علاقے کے عمائدین کی حمایت حاصل رہی۔
ایس پی گھوٹکی کے مطابق جمشیدکی بہنوں نے اغوا کیے جانےکی تردیدکی ہے۔
صغراں کی لاش خان پور مہر کے قریب سیم نالے سے برآمد ہوئی۔7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور 4 افرادگرفتار ہوئے ہیں۔