ضمنی انتخابات: پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن نے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، پولیس اور سکیورٹی اہلکار پہلے درجے میں فرائض سر انجام دیں گے، سول آرمڈ فورسز دوسرے، پاک فوج کے اہلکار تیسرے درجے میں فرائض سر انجام دیں گے۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کی تعیناتی انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر کی جائے گی، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار پُرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار ووٹنگ اور گنتی کے دوران غیر جانبدار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں