بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بار دانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بار دانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ حسب ضرورت  جدید ماحول دوست بیگز خریدے جائیں گے،  آئندہ مالی سال سے کاشتکاروں کو بار دانہ کی فراہمی کے بجائے رقم ادا کی جائے گی،  صوبائی کابینہ نے آئندہ سال سے سرکاری سطح پر بار دانہ کی خریداری ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ محکمہ خوراک کے پاس دستیاب 58ہزار باردانہ شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں