بشریٰ بی بی کے معدے اور خوراک کی نالی میں زخم پائے گئے ہیں، ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ

 عمران خان کی اہلیہ کے وکیل ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ے معدے اور خوراک کی نالی میں زخم پائے گئے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انتظار حسین پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ’’‏ بشری بی بی کے معدے اور خوراک کی نالی میں زخم پائے گئے ہے کیونکہ انہیں جو کھانا دیا جاتا رہا وہ کھانا ٹھیک نہیں تھا ڈاکٹرز نے ادویات دی ہے اور ایک ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کے لئیے لانے کا کہا ہے بشری بی بی کی صحت سے متعلق ہمارے خدشات درست نکلے, جسمانی طور پر بھی وہ ٹھیک نہیں ہے، انکے ہونٹ بھی متاثر ہے وہ ٹھیک طریقے سے بول بھی نہیں سکتی۔ ڈاکٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ جو کھانا انہیں فراہم کیا جائے وہ ٹھیک ہو! ایک سابق خاتون اول جنکا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں انکے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہے‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں