نفرت اور جھوٹ کی سیاست کرنے والے آج جیلوں میں پڑے ہیں، شرجیل میمن

سینئرصوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نفرت اور جھوٹ کی سیاست کرنے والے آج جیلوں میں پڑے ہیں

میرپورخاص میں پیپلزبس سروس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آپ پورے شہر کا سفر ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں کریں گے، ہماری لیڈر شپ کا ویژن عوام کیلئے ہے، بدقسمتی سے ملک میں چند بے وقوفوں نے عوام کو دوسری راہ پر لگا دیا، لوگوں کو صرف اور صرف جھوٹ کی تبلیغ پر لگایا گیا۔بی آر ٹی بس سروس میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، ہماری بس سروسز کا آڈٹ کرایا جائے اور دیکھا جائے، آج عوام کو سبسڈی دی جارہی ہے، آج کراچی کی عوام 50 روپے میں 30 کلومیٹر سفر کررہی ہے، آئندہ ریڈ لائن بی آر ٹی، ییلو لائن بی آرٹی شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں