اپر دیر سے سوات جاتے ہوئے شدید سردی سے دو بچے جاں بحق

اپر دیر سے سوات جاتے ہوئے شدید سردی سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے جاں بحق بچوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی گئی،وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت  کی کہ متاثرہ خاندان کو ریلیف فراہم کرنے کیلئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، کہاسردی کی وجہ سے بے ہوش ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے، سردی سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ ہوا،  سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں