بشریٰ بی بی کی رپورٹس کلیئر قرار، 6 گھنٹے ہسپتال میں رہیں 

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ مکمل کرلیا گیا اور ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔
بشریٰ بی بی ٹیسٹ کیلئے 6 گھنٹے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں رہیں جہاں ان کی انڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ کئے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا اور خون کا نمونہ نہیں دیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی اینڈو اسکوپی،الٹراساو¿نڈ، ایکو اور ای سی جی کی گئی جبکہ چیک اپ کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو معدے یعنی گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے۔ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کا خون کا نمونا نہ دینے کا معاملہ حتمی رپورٹ میں تحریر کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹس ڈاکٹرعاصم، جیل سپرنٹنڈنٹ اور پمز ہسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں