سرگودھا میں نامعلوم افراد نے قبریں کھود کر باقیات چرا لیں

کوٹ مومن میں تھانہ لکسیاں کے قریب قبروں کی بے حرمتی کا واقعہ  پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی 

 موضع سیوڑ میں ایک درجن سے زائد قبروں کی بے حرمتی کی گئی، گروہ نے کمسن بچوں سمیت بڑوں کی بھی قبریں کھودیں۔ علاقہ مکین کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد قبروں سے بچوں کی ہڈیاں نکال کر لے گئے، واقعہ سے علاقہ بھر میں خوف کی فضاء قائم ہے۔

پولیس کے مطابق کوٹ مومن کے رہائشی محمد ناصر کی مدعیت میں  مقدمہ درج کرکے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے،  کھودی گئی قبریں 22 سال، 6 سال اور 5 سال پرانی ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد ناصر کا ایک ماہ کا بچہ فوت ہوا تھا جس کی قبر سے باقیات غائب ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں