محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا

 پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی تقریبا چار سال کے وقفے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے ایک ویڈیو میں بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ  کی انتظامیہ بالخصوص شاہین آفریدی کا اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے اور واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

عامر نے کہا کہ مجھے واپس لانے کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہین آفریدی کی انتظامیہ کو جاتا ہے، وہ مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے واپس لائے اور اس وعدے کو پورا کرنے کے لیے کسی قسم کا دبا وہے۔ عامر نے اپنی واپسی کو اپنی پہلی سیریز کی طرح ایک اہم لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں تقریبا چار سال بعد واپس آ رہا ہوں، اور جب آپ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں تو یہ ایک مختلف لمحہ ہے اور ایمانداری سے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ میری پہلی سیریز ہے۔ مزید برآں عامر نے کہا کہ ان کی واپسی ٹیم کے آئندہ ورلڈ کپ جیتنے کے مختصر مدت کے ہدف کے گرد مرکوز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں