عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ

عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔
بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی ہسپتال میں موجود ہے جبکہ بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی کا معدے اور خون کا ٹیسٹ لیا جا رہا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی انڈو سکوپی بھی کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈو سکوپی کے علاوہ ڈاکٹر کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کے دیگر ٹیسٹ بھی ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں