آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی سے بھانجے کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

نو منتخب رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے اپنے ننھے سے بھانجے میر حاکم کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

 آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کی بلا مقابلہ رکن منتخب ہوئی ہیں۔انہوں نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں اپنے والد، صدر آصف علی زرداری، بھائی، بلاول بھٹو زرداری اور بڑی بہن، بختاور بھٹو زرداری اور بہنوئی محمود چودھری کی موجودگی میں حلف اٹھایا تھا۔اس دوران آصفہ بھٹو کے دونوں بھانجے میر حاکم اور میر سجاول بھی قومی اسمبلی میں موجود تھے۔

آصفہ بھٹو نے اپنے اور بھانجے میرحاکم کے انسٹاگرام اکاو¿نٹ سے ایک مشترکہ تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں آصفہ بھٹو کو میر حاکم سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تصویر کے عقب میں مرحوم محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو اور ا±ن کے شوہر بھی نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں