آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست مان لی۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ ماہ کے دوران آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا، مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں