سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتا ہے تو یہ بھی ہوجانا چاہیے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتا ہے تو ایک بار یہ بھی ہوجانا چاہیے۔

جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرنے میں آزاد ہےلیکن یہ فیصلہ حکومت پربائنڈنگ نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کو پیسے دینے سے متعلق پارلیمنٹ کا فیصلہ حکومت پر بائنڈنگ ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ لاہور کے کسی وکیل سے پوچھ لیں دو بیٹوں کا قصہ کیا ہے ؟ چار ججز کا فیصلہ ہے کیا وہ چار ججز کمتر جج ہیں؟ کیا یہ 9 سے سات اور پھر پانچ اور پھر تین کا بینچ نہیں بنا؟

ان کا کہنا ہے کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ الیکشن میں عمران خان کو کچھ نہیں ملے گا، ہمیں الیکشن میں خطرہ نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں الیکشن ایک دن ہو۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں