اونٹ کو ریال بطور عیدی ’کھلانے‘پر سعودی شہری گرفتار کرلیا گیا

 سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ الدوادمی پولیس نے کرنسی نوٹ تلف کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کی گئی ہے، الدوامی پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں ایک شخص اپنے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ عیدی کے طور پر کھلا دیا‘۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹ نے 500 کا نوٹ اس کے ہاتھ میں دیکھتے ہی کھا لیا۔
الدوادمی پولیس نے کہا ہے کہ ’جان بوجھ کر ملک کی قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے جس کا ارتکاب مذکورہ شہری نے کیا ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں