بشری بی بی کے طبی معائنے کیلئے وزیر صحت قاسم علی شاہ چیف سیکرٹری پنجاب کوایک اور خط لکھ دیا

 بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ کی جانب سے حکومت پنجاب کو لکھے گئے خط پر یاددہانی خط بھی  لکھ دیا گیا اور   چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ   3 اپریل کو لکھے گیے خط کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق سید قاسم علی شاہ نے مزید لکھا کہ ’  سابق وزیراعظم عمران خان بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے کئی دفعہ تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ،   بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے ہمیں بھی شدید تحفظات ہیں ،حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم کو بشری بی بی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں