اسلام آبادکے بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آتشزدگی

 بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کےبعد  قابو پالیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، پاکستان نیوی کی مدد بھی  لی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ٹینکر میں پیٹرول ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل پیش آئی،ری فلنگ کےلیے آئے ٹینکر میں آگ لگی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی

اپنا تبصرہ بھیجیں