کراچی:غیرملکیوں پر حملےمیں استعمال کی گئی موٹرسائیکل کا مبینہ مالک زیرحراست

لانڈھی میں غیرملکیوں پر دہشتگردوں کے حملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں، جن میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

لانڈھی حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل جس شہری کے نام پر رجسٹرڈ تھی اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش میں سکیورٹی اداروں نے چھاپے مارے، جس شہری کے نام پر موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہے اسے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شہری کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی موٹر سائیکل ہی نہیں خریدی، مذکورہ شہری کا شناختی کارڈ جعل سازی کے ذریعے استعمال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں