لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کی آج سالگرہ

لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کے مداح آج ان کی سالگرہ منارہے ہیں

عمرشریف19 اپریل 1955ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے، اُنہوں نے سٹیج ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز ’عمر ظریف‘ کے نام سے بطور سٹیج پرفارمر کیا۔

بعد ازاں اُنہوں نے اپنا نام بدل کر ’عمر شریف‘ رکھ لیا اور پھر اسی نام سے اُنہوں نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی۔

عمر شریف کے مقبول ترین مزاحیہ ڈراموں میں ’بکرا قسطوں پر‘ اور ’بڈھا گھر پر ہے‘ سرِ فہرست ہیں، ان کی مقبول ترین فلموں میں ’مسٹر 420‘، ’مسٹر چارلی‘، ’خاندان‘ اور ’لاٹ صاحب‘ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں