غزہ، الشفاء ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت، ایسے مناظر کہ روح کانپ اٹھے

غزہ کے الشفاءہسپتال کے سامنے سے ایک ہفتے میں دوسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے.اجتماعی قبر سے ہاتھ پاؤں بندھی اور تشدد زدہ 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر روح کانپ اٹھے۔مختلف علاقوں پر بمباری میں مزید درجنوں افراد شہید ہوگئے، رفح پر بمباری میں 5بچوں سمیت 11فلسطینی شہید ہوگئے. غزہ میں جاری صیہونی جارحیت کے جواب میں القدس بریگیڈ نے اسرائیل کے شہروں عسقلان ، سیدورت اورغزہ کے قریبی مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی یہودی آبادیوں پر راکٹ حملے کئے ہیں .اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق2 توپ شکن راکٹ شمالی اسرائیل کے علاقے کیبٹز میں داغے گئے ہیں، جس سے ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں