بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو اس کی بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار کرلیا گیا

پولیس نے بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو اس کی بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار کرلیا۔ انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار کرلیا  جن میں عقیل،حفیظ اور طیبہ شامل ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے مل کر عائشہ بی بی کو آگ لگا کر قتل کر دیا تھا اورموقع سےفرارہوگئےتھے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں