سعودی عرب میں قرآنی آیات پر نامناسب آڈیو پیغام بنانے والا شخص گرفتار

سعودی عرب میں قرآنی آیات پر نا مناسب آڈیو پیغام بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملعون شخص نے  آیات پر نامناسب آڈیو پیغام بنایا تھا  اور اس آڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا تھا۔  آڈیو وائرل ہونے کے بعد   صارفین نے اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایتیں درج کرائی تھیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سعودی عرب میں اسلام اور عوامی اخلاقیات سے متصادم جرائم کی بیخ کنی کے لیے کی گئی۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں