سابق ڈی آئی جی شارق جمال کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا،بیٹی نے انصاف کیلئے آئی جی پنجاب کو درخواست دیدی

سابق ڈی آئی جی شارق جمال کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا،پولیس کے اپنےآفیسر کی فیملی انصاف کیلئے دربدر ہونے لگی۔ سابق ڈی آئی جی شارق جمال کی بیٹی نے انصاف کیلئے آئی جی پنجاب کو درخواست دیدی،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 10ماہ سے انصاف کیلئے دفاتر کے چکر کاٹ رہی ہوں،میرے والد شارق جمال کو جائیداد کیلئے قتل کیا گیا،ملزمان بہت بااثر اور پولیس ان کے سامنے بے بس ہو چکی ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا کہتے رہے،گزشتہ 10ماہ سے بیان تک ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں