لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی کسی بھی مشرقی خاتون کی طرح افطاری کے وقت فروٹ چاٹ بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں فروٹ چاٹ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں مریم نواز چمچ ہلاتے ، مریم اورنگزیب چاٹ مصالحہ ڈالتے اور طاہرہ اورنگزیب فروٹ ڈالتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ” افطار کی تیاریاں، اور وہ کیسی افطاری ہے جس میں فروٹ چاٹ ہی نہ ہو، صرف سیاست نہیں کرتے۔”