خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنے اور ہاؤسنگ سکینڈل پر ایک بار پھر اہم شخصیات کا نام لیکر “دبنگ ” بیان دیدیا

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنے اور ہاؤسنگ سکینڈل پر ایک بار پھر اہم شخصیات کا نام لیکر ایک بار پھر   “دبنگ ” بیان دیدیا ۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید سارا کام براہ راست جنرل باجوہ کے کہنے پر کرتے تھے، ہاؤسنگ سکینڈل میں جنرل فیض حمید کیخلاف شفاف انکوائری ہوگی،کلین چٹ دینا ہوتی تو ہاؤسنگ سکینڈل کی انکوائری شروع ہی نہ ہوتی۔ میں نے بہت دیر انتظار کیا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن مجھے دوبارہ بلائے گا، کمیشن کو تحریری سوالات بھجوانے کا کہا تھا تاکہ تحریری جوابات دے سکوں، میں نے کچھ ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اس کمیشن سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے، کمیشن کو جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا اس مقصد کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، فیض آباد دھرنے کے وقت ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار تھے، وہ اس سارے واقعہ میں اس سے پہلے یا بعد میں کہیں نظر نہیں آتے، یہ سارا شو جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید چلارہے تھے،جنرل فیض حمید سارا کام براہ راست جنرل باجوہ کے کہنے پر کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں