’’ امریکہ کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر مبینہ حملے کی پیشگی اطلاع ملی تھی لیکن . . .‘‘ تہلکہ خیز دعویٰ

 امریکی میڈیا نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر مبینہ حملے کی پیشگی اطلاع ملی تھی لیکن اس نے آپریشن کی توثیق نہیں کی اور نہ ہی اس پر عمل درآمد میں کوئی کردار ادا کیا۔یہ دعویٰ اردو نیوز نے کیا ہے ۔امریکی میڈیا این بی سی اور سی این این نے اس معاملے سے واقف ذرائع اور ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ مختلف میڈیا نیٹ ورکس نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ حملہ ایران کے اندر ہوا۔ سی این این نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہدف جوہری تنصیب نہیں تھی۔
ایک سینیئر عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ جمعرات کو اسرائیل نے امریکہ مطلع کیا تھا کہ آنے والے دنوں میں ایران کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔
سی این این کے مطابق اہلکار نے کہا کہ ’ہم نے جوابی کارروائی کی توثیق نہیں کی۔‘وائٹ ہاؤس کی جانب سے اسرائیلی حملے کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے کئی شہروں میں اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا ہے۔ ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ مرکزی شہر اصفہان کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد تھوڑی دیر کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں