بی آر ٹی سروس خیبرپختونخوا حکومت پر بوجھ بن گئی،یومیہ 1 کروڑ 92لاکھ 50ہزار روپے خسارے کا سامنا

بی آر ٹی سروس خیبرپختونخوا حکومت پر بوجھ بن گئی،یومیہ 1 کروڑ 92لاکھ 50ہزار روپے خسارے کا سامنا ہے،بی آر ٹی بس سروس کو ماہانہ 57کروڑ 75لاکھ خسارہ ہوگا،سالانہ خسارہ 6ارب 93کروڑ روپے ہونے سے صوبائی حکومت کو مشکلات ہیں۔بس سروس کے افتتاح سے اب تک 4برس میں 27ارب 72کروڑ روپے خسارہ ہو چکا ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خسارہ مسافروں کو سفر کی سہولت دینے پر ہوا،مسافروں سے اوسطً 28روپے لیے جاتے ہیں، خرچ 80روپے آتا ہے.دستاویز کے مطابق فی مسافر 55روپے سبسڈی، یومیہ خسارہ1 کروڑ 82لاکھ روپے بنتا ہے، 500ارب روپے قرض کی ادائیگی بھی بمعہ سود واپسی شروع ہو گئی،قرض کا سود ادا کرنے کیلئے سالانہ 10ارب روپے درکارہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے سے ہی آمدن اور اخراجات میں فرق کم کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں