سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست  ضمانت  خارج کردی۔

 جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے، درخواست گزار افغانستان کا شہری ہے۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ  درخواست گزار کا افغانستان کا باشندہ ہونا ثابت نہیں ہوا، ملزم پاکستانی ہے، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ بھی ساتھ لگایا ہے۔جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے، اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ مقدمے میں شامل دیگر 2 ملزمان کی ضمانتیں ٹرائل کورٹ نے منظورکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں